Pages

Saturday, 18 June 2011

how to write urdu in any program کسی بھی پرگرام میں اردو کیسے لکھی جائے

سب سے پہلے تو آپ کو اردو لکھنے کے لئے یہ بنیادی معلومات ہونی چاہئیں کہ اردو لکھنے کے لئے فونیٹک کی بورڈ لے آوٹ استعمال کرتے ہیں۔ کیونکہ اس کے ذریعہ سے اردو لکھنا نہایت آسان ہو جاتا ہے۔ محمد لکھنے کے لئے 
m h m d  لکھیں گے۔ مزید جاننے کے لئے کہ کونسا لفظ انگلش کے کون سے کریکٹر سے لکھا جائے آپ 
Start -->All Programs --< Accessories --<Accessibility Options and then on screen key boardکو منتخب کریں۔ 
فونیٹک کی بورڈ کا تازہ ترین ورژن ڈاون لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ 


فونیٹک کی بورڈ انسٹال کرنے سے پہلے کنٹرول پینل سے ریجنل اینڈ لینگویج آپشنز میں جا کر دائیں طرف سے لکھی جانے والی زبانوں کا انتخاب کریں ۔ یاد رہے کہ جیسے ہی آپ OKکریں گے آپ کا کمپیوٹر آپ سے ونڈوز کی سی ڈی بھی طلب کرےگا۔ سی ڈال دیں کمپیوٹر ری سٹارٹ کریں۔ اس کے بعد فونیٹک کی بورڈ کو انسٹال کریں۔ 
جی جناب تو اس کو انسٹال کرنے کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر کی سسٹم/ٹائم ترے کے ساتھ ہی ENیا URلکھا ہوا دیکھیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے براوزر میں یا کسی بھی اپلیکشن میں اردو لکھنے کے لئے تیار ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Affiliate